کراچی ایکسپو سینٹر میں دو روزہ ایجوکیشن نمائش کا انعقاد

0
48

کراچی: کراچی ایکسپو سینٹر میں تعلیم کے ساتھ ہنر مندی اور تخلیقی صلاحیت پیدا کرنے سے متعلق بڑا میلا سجنے کو تیار

نمائش 8 سے 9 جون تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی, ایجوکیشن ایکسپو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری فری آئی ٹی ایجوکیشن فار یوتھ کا اسٹال بھی لگے گا۔

گورنر انیشیٹو آئی ٹی کے طلبا و طالبات کے لیئے بھی بڑی خوشخبری!!، گورنر انیشیٹو آئی ٹی کورس میں زیر تعلیم طلبہ کو شہر کی نامور نجی یونیورسٹیوں میں خصوصی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ داخلہ ملے گا۔

سربراہ گورنر انیشیٹو آئی ٹی کورس دانیال ناگوری نے طلبہ کو نوید سنادی، گورنر انیشیٹو آئی ڈی کارڈ دکھانے پر زیبسٹ یونیورسٹی میں نئے داخلے پر خصوصی ڈسکاؤنٹ ملے گا، دانیال ناگوری۔

اقراء یونیورسٹی کے شہر میں تمام کیمپسز میں داخلے پر ٪40 فیصد ڈسکاؤنٹ ملے گا، روس میں قائم کوسموس انٹرنیشنل روسی یونیورسٹی میں بھی خصوصی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ داخلہ حاصل کیا جاسکے گا، دانیال ناگوری۔

ایجوکیشن ایکسپو ہال 2 میں واقع اسٹال نمبر 20 کا وزٹ کریں آئی ڈی کارڈ دکھانے پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ استفادہ حاصل کریں، سربراہ گورنر آئی ٹی کورس

Leave a reply