نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی وزیراعظم ہاؤس آمد؛ گارڈ آف آنر پیش
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ہوئی۔
مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
نو منتخب وزیراعظم کا گارڈ آف آنر کے معائنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے تعارف کرایا گیا، شہباز شریف نے عملے سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔
شہباز شریف سے نگران وزیراعظم کے منصب سے سبکدوش ہونے والے انوارالحق کاکڑ کی ملاقات بھی ہوئی۔
اس سے قبل شہباز شریف کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہباز شریف سے بطور وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔
شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24 ویں وزیر اعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
گزشتہ روز شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24 ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے، قومی اسمبلی میں قائد ایوان کیلئے ہونے والے انتخاب میں شہباز شریف نے 201 اراکین کی حمایت حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب نے 92 ووٹ لیے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو اپنی پارٹی کے ساتھ پیپلز پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے بھی ووٹ دینے کی ہامی بھری تھی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔