سکولوں کے طلبا و طالبات کیلئے بڑی خوشخبری،لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کا امتحان دینے والے لاکھوں طلبا کو عمر کی حد میں دس ماہ کی رعایت مل گئی۔
اس سے قبل 12 سال سے کم عمر کے طلبا نہم میں اپنی رجسٹریشن کروانے کے اہل نہیں تھے۔ رعایت ملنے کے بعد اب گیارہ سال اور دو ماہ عمر کے طلباو طالبات بھی اپنا داخلہ جمع کرواسکیں گے۔
بورڈ کا امتحان دینے والے طلباوطالبات 2025 میں نہم اور 2026 میں دہم کلاس کا امتحان دے سکیں گے۔ لاہور بورڈ نے عمر کی حد میں رعایت کے بعد رجسٹریشن کی تاریخ جاری کردی۔امیدوار 27 نومبر تک اپنی رجسٹریشن بورڈ سے کرواسکیں گے،یعنی رجسٹریشن کروانے کی آج آخری تاریخ ہے،جس کے بعد رجسٹریشن یومیہ جرمانہ کے ساتھ وصول کی جائے گی۔ رجسٹریشن کیلئے فیس 2300 مقرر کی گئی ہے۔
پاکستان میں بارشوں کی کمی سے خشک سالی کا اندیشہ ظاہر
جنوری 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔