
نئےقرض پروگرام کےلئے پاکستان نےبین الاقوامی مالیتی فنڈز(آئی ایم ایف )کی شرائط پوری کردیں۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف کےایگزیکٹوبورڈکااجلاس کل واشنگٹن میں ہوگا، جس میں پاکستان کے لئے 2ارب 30کروڑڈالرکےمالی پیکج کی منظوری متوقع ہے،پاکستان آئی ایم ایف کی زیادہ ترشرائط پوری کرنےمیں کامیاب ہوگیا۔
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناہےکہ ایک ارب ڈالرکی اگلی قسط،1.3ارب ڈالرکی کلائمیٹ فنانسنگ ملنےکی امیدہے۔
وزارت خزانہ حکام کےمطابق رواں مالی سال پاکستان آئی ایم ایف کےزیادہ تراہداف پورےکرنےمیں کامیاب ہوگیاہے۔حکومت کی خالص آمدن 7468ارب روپےرہی۔
دوسری جانب موجودہ مالی سال کےپہلے9ماہ کی آمدن اوراخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئی۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ پرائمری سرپلس2700ارب ہدف کےمقابلے 3468 ارب روپےتک پہنچ گیا،رواں مالی سال9ماہ میں اخراجات 11ہزار491ارب روپےتک پہنچ گئے،9ماہ میں مجموعی مالی خسارہ4023 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔1053ارب کےصوبائی سرپلس کےباعث خسارہ کم ہوکر2970ارب پرآگیا۔
ایک ہی روزمیں سونےکی قیمت میں 15000روپےسےزائدکااضافہ
اپریل 1, 2026سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان:انڈیکس 5حدیں عبورکرگیا
اپریل 1, 2026حکومت نےایل پی جی کی قیمت میں بڑااضافہ کردیا
اپریل 1, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
26نومبراحتجاج کیس:علیمہ خان کوعدالت سےریلیف مل گیا
جنوری 15, 2026 -
خیبرپختونخواکابینہ کااجلاس طلب کرلیاگیا
نومبر 4, 2024 -
امریکہ:مشرقی ریاستوں میں ڈورن طیاروں کی پروازیں
دسمبر 14, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
| پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | ||
| 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 |
| 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 |
| 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 |
| 27 | 28 | 29 | 30 | |||













