نیب ترامیم کیس کی سماعت لائیو نہیں ہوسکتی سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کردی
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) ورکر کا کام نہیں ہوگا تو کوئی وزیر آفس میں کام نہیں کرسکے گا، تحریک انصاف کےمقامی عہدیدارکی وارننگ
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن اور پشاور کے نائب صدر ندیم اتمان خیل نے وارننگ دی ہے کہ کہ تحریک انصاف کے ورکرز کے کام نہ ہونے پر کسی وزیر کو دفتر میں نہیں بیٹھنے دیا جائے گا ۔
ندیم اتمان خیل کا وزیرصحت کے دفتر سے جاری ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہےجس میں انہوں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکو ان کا ایک بیان یاد دلایا جس میں وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ کوئی افسر رشوت لیتا ہے اور کام نہیں کرتا تو پتھر اٹھا کراس کا سر پھوڑیں۔
انہوں نے وزیراعلی سے سوال کیا کہ کیا سرکاری افسر کے علاوہ وزیر کا سر بھی پھوڑا جائے یا نہیں، کیا وزیر اس سے بالاتر ہیں ؟ وارننگ دے رہا ہوں اگر ورکر کا کام نہیں ہوگا تو کوئی وزیر آفس میں کام نہیں کرے گا۔
ندیم اتمان خیل کا کہنا ہے کہ پارٹی کا سینئر ورکر ہوں، ایک ہفتے سے وزیرصحت کے دفتر میں آکرخوار ہورہا ہوں، حلقے کے عوام کے کام لے کر آتا ہوں لیکن کوئی کام نہیں ہورہا۔
آئیڈیاز 2024: جدید ترین ڈاگ روبوٹ نے سب کو حیران کر دیا
نومبر 23, 2024سندھ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 8 دسمبر کو ہو گا
نومبر 23, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور:کہیں ہلکی کہیں تیزبارش سےموسم خوشگوارہوگیا
ستمبر 27, 2024 -
رنگیلاپاکستانی فلم انڈسٹری کو بے رنگ کر گیا
مئی 24, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔