فشنگ حملوں میں اضافہ:نیشنل سائبرکرائم ایجنسی نےصارفین کوخبردارکردیا

ایس ایم ایس ،واٹس ایپ اورکالرکےذریعےفشنگ حملوں میں اضافہ،نیشنل سائبرکرائم ایجنسی ریسپانس ٹیم نےصارفین کوخبردارکردیا۔
نیشنل سائبرکرائم ایجنسی ریسپانس نےسرٹ جاری کردیاجس کےمطابق جعلی پیغامات اورکالرسےشہریوں کی ذاتی معلومات چرائےجانےکاانکشاف ہواہے،کسی نامعلوم لنک پرکلک کریں نہ مشکوک پیغامات یاکالر کاہرگزجواب دیں،بینک اکاؤنٹ،شناختی کارڈ یااوٹی پی کوڈکسی کےساتھ شیئرنہ کریں۔
سرٹ میں کہاگیاکہ غیرمصدقہ ویب سائٹس اورلنکس کےذریعےلاگ ان سےگریزکریں،صرف سرکاری چینلزاستعمال کریں اپنی ذاتی معلومات محفوظ رکھیں،فشنگ پیغامات میں اکثرانعامات ،لاٹری یابینک الرٹ کاجھانسہ دیا جاتا ہے۔
ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے شہریوں سےاحتیاط برتنےاورجعلی نمبروں کوبلاک کرنےکی اپیل کی ہے۔
ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کاکہناہےکہ کسی مشکوک لنک پرکلک ہوجائےتوفوراًپاس ورڈتبدیل کریں۔
سرٹ میں مزیدکہاگیاکہ اپنےموبائل اورای میل اکاؤنٹس میں دوہری تصدیق فیکٹرفعال رکھیں،جعلی پیغامات اورکالزکےخلاف نیشنل کرائم ایمرجنسی ریسپانس ٹیم سےرابطہ کریں،کسی بھی ادارےکانمائندہ فون یاایس ایم ایس پرآپ سےپاس ورڈیاکوڈنہیں مانگتا۔