نیلم منیرکاشادی کےبعدشوبزمیں واپسی کاعندیہ،مداحوں میں خوشی کی لہر

0
13

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیرنےشادی کےبعدشوبزمیں واپسی کاعندیہ دےدیا۔
اداکارہ نیلم منیرنےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پرایک تصویرپوسٹ کی جس نےسوشل میڈیاپردھوم مچادی،اداکارہ نےشادی پر مبارکباد اور دعائیں دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ پہلے کی طرح کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔
نیلم منیرنے لکھا کہ میں شاندار وقت گزار کر اب واپس آگئی ہوں اور اب کام کرنے کیلئے ایک نئی سوچ کے ساتھ پرجوش ہوں،اداکارہ نے اعتراف کیا کہ جومحبت اورعزت ملی ہےوہ اداکاری کی وجہ سےملی ہے،اور وہ دوبارہ کام کرکے اس کو مزید بڑھانا چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ شادی کی وجہ سے نیلم منیر نے انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔
یادرہےکہ نیلم منیر کی حال ہی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے یو اے ای میں مقیم محمد راشد سے دبئی میں محبت کی شادی ہوئی ہے۔

Leave a reply