نیومری پتریاٹہ کیبل کار کو تزئین ِ نو کے بعد سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا
نیومری جانیوالے سیاحوں کیلئے خوشخبری، پتریاٹہ کیبل کار کو تزئین ِ نو کے بعد سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا۔
پتریاٹہ جسے نیو مری بھی کہا جاتا ہے، ملکہ ٔ کوہسار مری کا یہ سیاحتی مقام اپنے فطری حسن اور قدرتی خوبصورتی سے مالا مال نظاروں کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔پتریاٹہ چیئر لفٹ کا شمار دنیا کی جدید ترین چیئر لفٹس میں ہوتا ہے اور اس چیئر لفٹ کا کُل فاصلہ 7 کلومیٹر ہے ۔
گلہرہ گلی سے شروع ہونیوالی اس چیرلفٹ کا سفر اپنے اندر ایک خوبصورت تجربہ اور دلکشی لیے ہوئے ہے۔پتریاٹہ کی اس چیئر لفٹ پر خوبصورت ، آرام دہ اور پُر سکون نشستیں،ایک مضبوط کیبل سے بندھی ہوئی ہیں۔ اس چیئر لفٹ کا سنسنی خیز سفر زندگی کے یادگار اور خوشگوار تجربات میں سے ایک ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہرسال سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے، تاہم پتریاٹہ کیبل کار گزشتہ ایک سال سے فنی خرابی کے باعث بند تھی اورپاکستانی حکام نے آسٹرین کمپنی کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول تک کیبل کار کو بند کر رکھا تھا، جسے اب تزئین ِ نو کے بعد کھول دیا گیا ہے۔
بلا شبہ اس اقدام سے نیو مری پتریاٹہ میں سرمائی سیاحت کو خوب فروغ ملے گا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔