نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ آنیوالے سیاحوں اور کوہ پیماؤں کیلئے فیس بڑھا دی

ماؤنٹ ایورسٹ جانیوالے کوہ پیماؤں اور سیاحوں کیلئے بڑی خبر،نیپالی حکومت نے ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کی فیس بڑھا دی۔
نیپال نے ماونٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کی فیس میں ایک تہائی اضافہ کر دیا۔رواں سال موسم بہار کی فیس 11ہزار ڈالر سے بڑھا کر 15 ہزار ڈالر مقرر کردی گئی ہے۔نیپال کے محکمہ سیاحت نے ماونٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کے پرمٹ کی فیس میں یہ کہہ کر ایک تہائی اضافہ کر دیا ہے کہ اس سے آلودگی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔
نیپالی محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر نریان پرساد کا کہنا ہے کہ یہ فیس ایک دہائی تک نہیں بڑھائی گئی اور اب وقت ہے کہ اس میں اضافہ کیا جائے۔نیپال میں دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند 14چوٹیوں میں سے 8 موجود ہیں اور یہاں ہر سال ہزاروں کوہ پیما آتے ہیں۔غیرملکی کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کیلئے ہزاروں ڈالر خرچ کرتے ہیں اور اس مد میں گزشتہ برس نیپالی حکومت کے خزانے میں 40 لاکھ ڈالر جمع ہوئے۔نیپالی حکومت یہ رقم اس عظیم الشان پہاڑ کی صفائی اور ریسکیو آپریشنز میں خرچ کرتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی سیاحت میں ہر سال مزیداضافہ ہورہا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔