نیپرا کا بڑا ایکشن: سیپکو اور حیسکو پر 9.5 کروڑ روپے جرمانہ

0
3

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سیپکو اور حیسکو پر مجموعی طور پر 9 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
نیپرا کے مطابق دونوں کمپنیوں پر یہ جرمانے نقصانات (Line Losses) کم نہ کرنے، ریکوری میں بہتری نہ لانے اور حفاظتی معیارات پر عمل درآمد نہ کرنے پر لگائے گئے ہیں۔ خاص طور پر پولز کی ارتھنگ جیسے حفاظتی اقدامات میں غفلت برتی گئی۔
نیپرا نے اپنے چار مختلف فیصلوں کے تحت سیپکو اور حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو باضابطہ حکمنامے بھی جاری کر دیے ہیں۔سیپکو پر تین مختلف فیصلوں کے تحت 7 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔حیسکو پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق حیسکو پر مالی سال 2023-24 کے دوران تکنیکی نقصانات کم نہ کرنے اور ریکوری میں کوئی خاص بہتری نہ لانے پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح سیپکو پر بھی انہی وجوہات کی بنا پر 5 کروڑ روپے جرمانہ لگایا گیا ہے۔

Leave a reply