ن لیگ کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی

0
40

حکمران جماعت مسلم لیگ ن کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔
ذرائع کےمطابق احسن اقبال نے وزیراعظم کے سامنے کارکنوں کا مقدمہ پیش کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے کارکنوں کو حکومتی عہدوں پر ایڈجسٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔وزیراعظم شہباز نے ارکان قومی اسمبلی کا مطالبہ مان لیا، مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پانچ اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق 5 اگست کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان اسمبلی کے لئے ترقیاتی فنڈز کا اعلان کیا جائےگا، ارکان اسمبلی کے لیے 25، 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اعلان کیا جائے گا۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پارٹی کو نیا بیانیہ بھی دیاجائے گا۔بیانیہ کی تیاری کے لئے مشاورت شروع اور تجاویز طلب کرلی گئیں۔

Leave a reply