ن لیگ پیپلزپارٹی کیساتھ معاہدےکی خلاف ورزی کررہی ہے،بلاول بھٹو

0
7

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ ن لیگ پیپلزپارٹی کیساتھ معاہدےکی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ جوڈیشل کمیشن سےاحتجاجاً الگ ہوا،اگرجوڈیشل کمیشن میں ہوتاتوآئینی بینچ میں فرق پربات کرتا،دیہی سندھ سےسپریم کورٹ میں ججزہوتےتوبرابری کی بات کرتا،انصاف کےسب سے بڑےادارےمیں برابری کی نمائندگی چاہیے،اس ملک میں دونظام نہیں چل سکتے،وفاقی آئینی بینچ میں سندھ کیلئے الگ طریقہ کاراختیارکیاگیا۔سندھ کےساتھ باربارتفریق اورالگ سلوک نظرآتاہے۔
بلاول بھٹوزرداری کامزیدکہناتھاکہ چیف جسٹس،آئینی بینچ کےسربراہ کوغیرمتنازع ہوناچاہیے،عوام کاسب سےزیادہ واسطہ لوئرکورٹس سےہے،وزیراعلیٰ سندھ کوکہاہےکہ چیف جسٹس سےرجوع کریں،وزیراعلیٰ سندھ کوکہالوئرکورٹس میں اصلاحات کےلئے بات کریں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ ن لیگ پیپلزپارٹی کیساتھ معاہدےکی خلاف ورزی کررہی ہے،معاہدےمیں طےہواتھاکہ پی ایس ڈی پی مشاورت سےبنائی جائےگی،وفاقی حکومت نےآئین سازی کےوقت برابری کی باتیں کیں،آئین سازی کےوقت کی گئی باتوں سےحکومت پیچھےہٹ گئی،26ویں ترمیم میں مصروف تھاحکومت نےپیٹھ پیچھےکینالزکی منظوری دی،ہم نئےکینالزپراتفاق نہیں کرتے،حکومت کینالزپرجوطریقہ اپنارہی ہےوہ ٹھیک نہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ میں سمجھتاہوں اتفاق رائےکےمختلف طریقے ہوسکتے ہیں،بطورچیئرمین ذمہ داری ہے سی ای سی کوحقائق سےآگاہ کروں،حالات ایسےہیں کہ سیاسی استحکام آسانی سےآسکتاہے۔

Leave a reply