ن لیگ کی اراکین اسمبلی کو لاہور میں رکنے کی ہدایت

0
150

ن لیگ کی اراکین اسمبلی کو لاہور میں رکنے کی ہدایت

پاکستان ٹوڈے: پاکستان مسلم لیگ نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے پیش نظر تمام اراکین اسمبلی کو لاہور میں ہی رکنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کااجلاس 23 فروری کو طلب کیے جانے کا امکان ہے، مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان کو 23فروری کو اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے رات تک مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تو کل شام کو بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوسکتا ہے،قیادت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کو لاہور میں ہی رکنے کی ہدایت کردی گئی۔

Leave a reply