ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے،بلاول بھٹو
پاکستان ٹوڈے: ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے، حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے،بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ میں اپنی پوزیشن واضع کر دی،پاکستان پیپلزپارٹی نے اعلان کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے لیکن وزارتیں نہیں لیں گے۔پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ ہمیں پاکستان کا ساتھ دینا ہے پاکستان کومستحکم بنانا ہے
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کووفاق میں حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں، ہمیں مینڈیٹ نہیں ملا میں تو وزارت عظمیٰ کا امیدوارنہیں ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کہہ چکی کہ وہ پیپلزپارٹی سےکوئی بات چیت نہیں کریگی، ن لیگ واحد جماعت ہے جس نے ہمیں مرکز میں حکومت میں شمولیت کی دعوت دی۔ ہم وفاقی حکومت میں وزارتیں نہیں لیں گے لیکن ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔۔پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ سی ای سی اراکین نے ن لیگ کے حوالے سےکافی اعترضات کا اظہارکیا، سی ای سی میں لوگوں نے بتایا کہ 18 ماہ میں ہمارے کام نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آصف زرداری اس ملک کے صدر بنیں، ملک میں اس وقت ایک آگ پھیلی ہوئی ہے، ملک جل رہا ہے، خواہش ہیں آصف زرداری صدر بنیں اور اس آگ کو بجھائیں
۔ایک سوال کے جواب میں بلاول کا کہنا تھاکہ ہم چاہیں گے کہ پارلیمنٹ اور وزیراعظم اپنی مدت پورے کریں، دوبارہ الیکشن ہوتے ہیں تو کوئی سیاسی جماعت نتائج قبول نہیں کرے گی۔ان کا مزید کہناتھاکہ پیپلزپارٹی چیئرمین سینیٹ، صدرمملکت اور اسپیکرکے لیے امیدوار کھڑے گی، خواہش ہےآصف زردار ی صدرمملکت کے عہدے کے لیے الیکشن میں حصہ لیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔