وائرلیس انٹرنیٹ کے نئے ورژن وائی فائی 8 کی تیاری میں اہم پیشرفت

0
6

ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب برپا، وائرلیس انٹرنیٹ کے نئے ورژن وائی فائی 8 کی تیاری میں اہم پیشرفت،ٹی پی لنک کی جانب سے وائی فائی کے نیکسٹ جنریشن سٹینڈرڈ میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔
کمپنی کے مطابق وائی فائی 8 ہارڈ وئیر کے ابتدائی پروٹوٹائپ کی کامیاب آزمائش کی جا رہی ہے۔
کمپنی کے مطابق وائی فائی 8 (802.11bn) کے ڈیٹا ٹرانسفر کی صلاحیت سے ثابت ہوتا ہے کہ مستقبل کی یہ پراڈکٹس کیسی ہوں گی۔اس پروٹوٹائپ ہارڈئیر کو انڈسٹری کی شراکت داری سے تیار کیا گیا ہے ۔انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرز کی جانب سے 2028 میں وائی فائی 8 سٹینڈرڈ کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق وائی فائی 7 کی طرح وائی فائی 8 میں بھی 2.4 گیگا ہرٹز، 5 گیگا ہرٹز اور 6 گیگا ہرٹز بینڈز کو استعمال کیا جائے گا اور 23 جی بی پی ایس تک ڈیٹا اسپیڈ فراہم کی جائے گی،مگر اس کا بنیادی مقصد حقیقی دنیا میں وائی فائی کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور کنکشن کا استحکام برقرار رکھنا ہے،یعنی کم سگنل پر بھی بہتر سروس فراہم کرنا اس کا مقصد ہوگا۔
پرانے سٹینڈرڈز کے مقابلے میں وائی فائی 8 سے ایک وقت میں زیادہ ڈیوائسز کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔اس طرح صارفین کو گیمنگ اور سٹریمنگ کا بہتر تجربہ ملے گااورانٹرنیٹ فریز ہونے کا خطرہ انتہائی کم ہو جائےگا۔

Leave a reply