وائس ریکارڈنگ اب پہلے سے بہتر اور آسان: واٹس ایپ کا نیا فیچر کیا ہے؟

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری،وائس ریکارڈنگ اب پہلے سے بہتر اور آسان ہو گی۔
مقبول ترین ایپ کا ایک اور بہترین فیچر، جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔میٹا نےواٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
واٹس ایپ آئندہ اپ ڈیٹ میں اپنے آڈیو ریکارڈنگ فنکشن کو بہتر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے، جو صارفین کو ایک ٹچ کے ساتھ صوتی پیغامات کو ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتےہوئے اسے استعمال میں کافی ہموار اور تیز تر بنادے گا۔کچھ بیٹا ٹیسٹرز جنہوں نے ٹیسٹ فلائٹ ایپ سے اپ ڈیٹ کیلئے تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا ورژن ڈاؤن لوڈ کیا ہے، وہ اب آڈیو پیغامات کو ریکارڈ کرنے کا ایک نیا طریقہ آزما سکتے ہیں، جو صارفین کو ابلاغ کے طریقہ کار کو کافی حد تک ہموار کرتا ہے۔
اس فیچر کے تحت جیسے ہی صارف مائیکروفون کے بٹن کو پش کرتا ہے، لاک ٹرگر ہوجاتا ہے اور ریکارڈنگ کے دوران بٹن کو دبائے رکھنے کی ضرورت نہیں رہتی،یعنی مائیکروفون کے بٹن کو دبانے کے ساتھ ہی فوری طور پر لاک فعال ہوجاتا ہے، جس کے بعد مزید کسی حرکت کی ضرورت نہیں رہتی، جس باعث وائس ریکارڈنگ کا پورا طریقہ کار بہت زیادہ سہل ہوجاتا ہے۔
یہ چھوٹی لیکن کافی اہم تبدیلی آڈیو پیغامات بھیجنے کے دوران غلطیوں کو کم کرتے ہوئے اس عمل کو ہر ایک کیلئے آسان اور قدرتی بنا دے گی۔
ماہرین کے مطابق یہ ایڈجسٹمنٹ وقت کی بچت اور روزمرہ کے مواصلات کو بہتر بنا تی ہے، یہ نیا فیچر آنیوالے دنوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔