واشنگٹن ڈی سی میں شدید گرمی، ابراہم لنکن کا مجسمہ پگھل گیا

سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا موم سے بنا ایک بڑا مجسمہ شدید گرمی کے باعث پگھل گیا۔
رواں سال فروری میں یہ مجسمہ شمال مغربی واشنگٹن کے ایک ایلیمنٹری سکول میں نصب کیا گیا تھا۔ 6 فٹ کے اس مجسمے کا مجموعی وزن 1360 کلوگرام ہے۔ مجسمے میں سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کو کرسی پر بیٹھے دکھایا گیا تھا۔
مجسمے کے سَر کو پگھلتا ہوا دیکھ کر سکول انتظامیہ نے مزید پگھلنے سے بچانے کیلئے اُسے ہٹا دیا۔ سخت موم کا نقطہ پگھلاؤ بالعموم 60 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا کرتا ہے تاہم یہ مجسمہ اس سے کہیں کم گرمی میں یعنی درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے پر پگھل گیا۔
سَر پگھلنے پر مجسمہ بدہیئت ہوگیا جس کے بعد محکمہ ثقافت کی انتظامیہ نے اسے فوری طور پر ہٹایا کیونکہ لوگ اس کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے تھے۔ واشنگٹن ڈی سی کا درجہ حرارت موسمِ گرما کے عہدِ عروج میں بھی 37 سینٹی گریڈ تک نہیں جاتا تاہم اس بار امریکہ میں غیر معمولی گرمی پڑی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
جولائی 13, 2024 -
ڈالرکی قیمت میں ردوبدل
اکتوبر 28, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔