والدسےملنااورآوازبلندکرناعمران خان کےبیٹوں کاحق ہے،سلمان اکرم راجا

سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجانےکہاہےکہ والد سے ملنا اور آواز بلندکرنابانی پی ٹی آئی عمران خان کےبیٹوں کاحق ہے۔
پشاورمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے پی ٹی آئی کےسیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجاکاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آ ئی کےبیٹےاپنی مرضی سےآئیں گے، والدسے ملناا ورآوازبلندکرناعمران خان کےبیٹوں کاحق ہے،بانی پی ٹی آئی کےبیٹوں کوگرفتار کیا گیاتوپوری دنیاکےسامنےتماشابنےگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بھارت نےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکابیان سیاق وسباق سےہٹ کرپیش کیا،وزیراعلیٰ نےایساکچھ نہیں کہاہے،علی امین گنڈاپورنےعزم کیاہےکہ ہردہشتگردکاپیچھاکریں گے،وزیراعلیٰ نے کہا ہےہم ملک سےدہشتگردی ختم کریں گے،باتوں کوغلط رنگ دینادشمنوں کاشیوہ ہے،اس کاحصہ نہیں بنناچاہیے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔