والڈ سٹی اتھارٹی کا ورلڈ سنٹر آف پنجابی کیساتھ سیاحت کے فروغ کا معاہدہ

0
6

والڈ سٹی اتھارٹی کا ورلڈ سنٹر آف پنجابی کیساتھ سیاحت کے فروغ کا معاہدہ ،والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا سیاحت کے فروغ کیلئے ورلڈ سینٹر فار پنجابی اور جیانہ ٹریولز کے ساتھ مفاہمت نامہ طے پا گیا۔
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے ورلڈ سینٹر فار پنجابی اور جیانہ ٹریولز کے ساتھ ایک سٹریٹجک تعاون کا اعلان کیا ہے،جس کا مقصد پاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کیلئے سیاحت کے تجربات کو بہتر بناناہے۔
اس مفاہمت نامے کا مقصد لاہور کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور اس کے حسن کواجاگرکرنے کے ساتھ پائیدار سیاحتی طریقوں کو فروغ دینا ہے۔
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری کا کہنا ہے کہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی آنیوالے معزز سکھ یاتریوں کیلئے ناقابل فراموش تجربات فراہم کرنے کیلئے ورلڈسینٹر فار پنجابی اور جیانہ ٹریولز کے ساتھ معاہدہ کرنے پرانتہائی خوش ہے۔ یہ تعاون نا صرف لاہور کی متحرک تاریخ اور تعمیراتی عجائبات کو منظر عام پر لائے گا، بلکہ ثقافتی تبادلوں کو بھی فروغ دے گا۔
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اقلیتی ورثے کی کئی تاریخی عمارات کے تحفظاتی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہاہے۔یہ تعاون خصوصی ٹور پیکجز تیار کرنے، یاتریوں کیلئے سیاحتی سہولیات کو بڑھانے اور سکھ برادری کیلئے اہمیت کے حامل تاریخی مقامات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ ان مقامات کی روحانی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، اس اقدام کا مقصد سکھ یاتریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو راغب کرنا ہے ،جو اپنے ثقافتی ورثے سے جڑنا چاہتے ہیں۔
ورلڈ سینٹر فار پنجابی کے ڈائریکٹر پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر عبدالرزاق شاہد نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ساتھ اس مفاہمت نامہ پر دستخط ہونے پر خوش ہیں اور ہم ملکر لاہور کو سکھ ورثے کی سیاحت اور ایک اہم مقام کے طور پر فروغ دینے کیلئے پرُ امید ہیں۔

Leave a reply