واٹس ایپ جلد ہی ایونٹ پلاننگ فیچر متعارف کرائے گا

0
64

واٹس ایپ میں جلد ہی ایونٹ پلاننگ فیچر متعارف کروایا جائے گا۔انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کودنیا بھر میں 2 ارب سے زیادہ افراد استعمال کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ کچھ عرصہ کےدوران متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔
واٹس ایپ کے صارفین کیلئے تازہ ترین اپ ڈیٹ یہ ہے کہ اس ایپلی کیشن میں ایک نیا فیچر زبردست فیچر متعارف کروانے کی آزمائش جاری ہے، جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین گروپ چیٹس میں ایونٹس کو بھی ترتیب دے سکیں گے۔
میک ریومرزکی ایک حالیہ روپورٹ کے مطابق نیا ایونٹ پلاننگ فیچر صارفین کو تقاریب، ملاقاتوں اور سماجی اجتماعات کیلئے براہ راست گروپ چیٹس میں ترتیب دینے کی سہولت دے گا۔واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر مئی میں کمیونیٹیز گروپ چیٹ کیلئے جاری کر دیا گیا تھا، لیکن اب یہ فیچر آپ تمام گروپس کیلئے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
صارفین کوکوئی بھی ایونٹ سیٹ کرنے کیلئے گروپ میں + کا بٹن دبا کر ایونٹ کے آپشن کا انتخاب کرنا ہو گا۔ اس طرح صارفین ایونٹ کا نام، تفصیل، شروعات کی تاریخ، جگہ اور واٹس ایپ کال لنک کا انتخاب کر سکیں گے۔جب کوئی ایونٹ طے پا جائے گا تو گروپ کے تمام ممبران کو ایک نوٹیفکیشن چلا جائے گا۔
واٹس ایپ کے مطابق اس فیچر کا اجرا شروع ہو چکا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں تمام صارفین تک یہ اپ ڈیٹ پہنچ جائے گی۔

Leave a reply