واٹس ایپ سٹیٹس کو مزیدبہتر کرنے کیلئے کون سا فیچر متعارف کروا یا جارہا ہے؟

0
21

واٹس ایپ کےصارفین کیلئے خوشخبری،میٹا کی طرف سےواٹس ایپ سٹیٹس فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔اس مقصد کیلئے واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے نئے بیٹا (beta) ورژن میں سٹیٹس کیلئے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے نئے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس سے صارفین میوزک کو اپنے سٹیٹس اپ ڈیٹس کا حصہ بنا سکیں گے۔اس کیلئے واٹس ایپ میں سٹوریز فیچر کو سٹیٹس کے نام سے شامل کیا گیا ہے۔
میٹا کی زیرملکیت ایپ میں سٹیٹس اپ ڈیٹس سیکشن کا یوزر انٹرفیس تبدیل کیا جا رہا ہے۔اب اس سیکشن میں ایک نیا میوزک آئیکون صارفین کو ڈرائنگ ایڈیٹر کے اوپر اس وقت نظر آئے گا ،جب ان کی جانب سے ایک سٹیٹس واٹس ایپ میں پوسٹ کیا جائے گا۔صارفین اس آئیکون پر کلک کرکے اپنے پسندیدہ گانوں کو تلاش کرسکیں گے اور سٹیٹس اپ ڈیٹس کا حصہ بناسکیں گے۔جب کسی گانے کو منتخب کرلیا جائے گا تو صارفین کے پاس کسی مخصوص سیکشن کو سلیکٹ کرنے کا آپشن ہوگا۔
تصویر پر مبنی سٹیٹس کیلئے 15 سیکنڈ دورانیے، جبکہ ویڈیو کلپ کیلئے مختلف دورانیے کے میوزک کو سلیکٹ کیا جاسکے گا۔

Leave a reply