واٹس ایپ سٹیٹس کی پرائیویسی بہتر بنانے کیلئے نیا فیچر متعارف

0
44

واٹس ایپ سٹیٹس کی پرائیویسی بہتر بنانے کیلئے نیا فیچر متعارف۔

واٹس ایپ سٹیٹس کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری۔ دنیا کی معروف انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن کی جانب سے صارفین کی پرائیویسی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ سٹیٹس سٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا لازمی جزو بن چکیں، جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

یہ سٹوریز 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہوجاتی ہیں۔واٹس ایپ میں سٹوریز کو سٹیٹس کے نام سے شامل کیا گیا ہے۔ ویب بیٹاانفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، تاکہ سٹیٹس ایپ ڈیٹس کی پرائیویسی کو مضبوط کیا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کی آزمائش واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔سٹیٹس پرائیویسی کنفرمیشن فیچر کے ذریعے صارفین کو زیادہ کنٹرول مل سکے گا،یعنی صارفین یہ کنٹرول کر سکیں گے کہ ان کے سٹیٹس اپ ڈیٹس کو کون دیکھتا ہے۔

جب بھی صارف کی جانب سے سٹیٹس کو اپ لوڈ کیا جائے گا تو شیئر بٹن پر کلک کرنے سے قبل ایک پروموٹ سامنے آئے گا، جس میں پرائیویسی سیٹنگز دکھائی جائیں گی، تاکہ صارف سٹیٹس پوسٹ کرنے سے قبل طے کرسکے کہ وہ مواد کس کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہے۔

ابھی بھی یہ فیچر واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی آپشن کے اندر موجود ہے، جہاں جاکر صارفین یہ طے کرسکتے ہیں کہ ان کے سٹیٹس کون دیکھ سکتا ہے،مگر اس نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو یاد دلایا جائے گا کہ ان کا سٹیٹس کن افراد کو نظر آئے گا، تاکہ ان کا مواد منتخب کردہ افراد تک ہی پہنچ سکے۔

Leave a reply