واٹس ایپ صارفین کیلئے اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

0
78

پاکستان ٹوڈے: میٹا نےاے آئی ٹیکنالوجی کو اپنی ایپس میں شامل کرنے کا عمل تیز کر دیا۔ کمپنی نے میٹا اے آئی نامی چیٹ بوٹ میسنجر اور واٹس ایپ صارفین کیلئے متعارف کرادیا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ چیٹ بوٹ ابھی واٹس ایپ کے محدود صارفین کو دستیاب ہے۔یہ چیٹ بوٹ کسی بھی موضوع پر کیے جانیوالے سوالات کا جواب دے سکتا ہے، آپ اس سے درخواستیں، کہانیاں اور کافی کچھ لکھوا سکتے ہیں، مستقبل قریب میں یہ مختلف زبانوں کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت سے بھی لیس ہوگا۔

یہ اے آئی پر مبنی تصاویر تیار کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔یہ چیٹ بوٹ میٹا کے لارج لینگوئج ماڈل لاما پر مبنی ہے۔ اسے استعمال کرنے کیلئے صارفین کو سب سے پہلے اپنے فون میں واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرناہو گا۔اس کے بعد واٹس ایپ اوپن کریں، تو دائیں جانب نیچے پلس کے نشان کے اوپر ایک جامنی رنگ کا دائرہ نظر آئے گا۔

یا پھر کوئی بھی چیٹ اوپن کرکے چیٹ فیلڈ پر لکھ کر دیکھیں کہ میٹا اے آئی لکھا نظر آ رہا ہے یا نہیں۔اگر دائرہ یا چیٹ میں میٹا اے آئی کا نام نظر نہیں آرہا تو اس کا مطلب ہے کہ ابھی آپ کو اس چیٹ بوٹ تک رسائی نہیں دی گئی۔ اوراگر دائرہ نظر آ رہا ہے تو اس پر کلک کرنے پر میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کی ونڈو اوپن ہو جائے گی،

جس پر آپ مختلف سوالات یا ہدایات لکھ سینڈ پر کلک کریں۔ایسا کرنے پر اے آئی چیٹ بوٹ کام کرنے لگے گا اور چیٹ ونڈو کے اندر اس کا جواب نظر آئے گا۔ فی الحال میٹا اے آئی انگلش زبان کے سوالات یا ہدایات کو ہی فالو کرے گا۔ یہ چیٹ بوٹ ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے ،مگر بہت جلد اسے تمام افراد کیلئے متعارف کرا دیا جائے گا۔

Leave a reply