
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ،میٹا نے اپنی مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ پر منفرد فیچر کی آزمائش شروع کر دی۔
انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اب تک کے منفرد فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی، ایپلی کیشن پر دستاویزات کو ’سکین‘ کرنے کی شروعات کردی گئی ہیں۔واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر ڈاکیومینٹس کو ’سکین‘ کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع ہو گئی ہے۔
فوری طور پر اس فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، پہلے مرحلے کی کامیاب آزمائش کے بعد اس تک مزید صارفین کو رسائی دی جائے گی۔فیچر کے تحت صارفین واٹس ایپ کی مدد سے ہر طرح کی دستاویزات کو اعلیٰ کوالٹی میں ناصرف سکین کر سکیں گے، بلکہ سکیننگ کے بعد فوری طور پر اسے دوسرے صارف کو بھیج بھی سکیں گے۔
فیچر کے تحت واٹس ایپ پر موبائل کیمرے کے ذریعے ہی دستاویزات کو سکین کیا جا سکے گا، ممکن ہے کہ واٹس ایپ سکیننگ کو اپنے کیمرے میں بھی شامل کرے۔اس فیچر کے تحت جیسے ہی صارفین ڈاکیومینٹس بھیجنے کے آپشن پر کلک کریں گے، انہیں دستاویزات کو سکین کرنے کا آپشن دیا جائے گا اور اس آپشن کو کلک کرنے کے بعد ڈیوائس یا واٹس ایپ کا کیمرا از خود سکیننگ کے لیے تیار ہو جائے گا۔
صارفین دوسری سکیننگ ایپلی کیشنز کی طرح واٹس ایپ پر فوری طور پر دستاویزات کو سکین کر سکیں گے اور انہیں دوسری ایپلی کیشنز کی طرح سکین شدہ ڈاکیومینٹ کو بہتر بنانے کا آپشن بھی فراہم کیا جائے گا۔ڈاکیومینٹ سکیننگ کا فیچر ابھی ابتدائی آزمائشی مرحلے میں ہے، دوسرے مرحلے میں اس کی آزمائش کو بڑھایا جائے گا، جس کے بعد اسے عام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر سکیننگ کے فیچر کو 2025 کی پہلی سہ ماہی میں متعارف کرادیا جائے گا۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون کن فیچرز سے لیس ہوگا؟
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔