واٹس ایپ میں نئی تبدیلی: ٹائپنگ انڈیکٹر کو انیمیٹڈ ڈاٹس میں تبدیل کر دیا گیا

0
3

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ،میٹا نے واٹس ایپ میں ایک دلچسپ تبدیلی متعارف کرا دی، جس کا مقصد چیٹس میں رئیل ٹائم انگیجمنٹ کو بڑھانا ہے۔
اس تبدیلی کے تحت، جب کوئی فرد میسج ٹائپ کرے گا، تو’ٹائپنگ‘ کے بجائے تین اینیمیٹڈ ڈاٹس (—) نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ ٹائپ کرنے والے فرد کی پروفائل فوٹو بھی ان ڈاٹس کے ساتھ دکھائی دے گی تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ کون فرد چیٹ میں حصہ لے رہا ہے۔
یہ تبدیلی آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہو گی اور اس کا مقصد چیٹس میں مزید دلچسپی اور انگیجمنٹ پیدا کرنا ہے۔

Leave a reply