واٹس ایپ میں چیٹس کی ٹرانسلیشن کرنیوالا بہترین فیچر متعارف

0
3

واٹس ایپ میں نیا ٹرانسلیشن فیچر متعارف،میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ڈیوائس کے اندر میسجز کا ترجمہ کرنے کی سہولت فراہم کر دی ۔یہ نیا آن ڈیوائس ٹرانسلیشن فیچر صارفین کو ایپ سے نکلے بغیر ہی چیٹس کا فوری ترجمہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کیلئے یہ فیچر 180 ممالک کے صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا ہے۔اینڈرائیڈ فونز میں اس فیچر کے تحت انگلش، سپینش، ہندی، پرتگیز، رشین اور عربی زبانوں کی سپورٹ دستیاب ہوگی۔آئی او ایس ڈیوائسز میں 19 زبانوں کی سپورٹ ایپل ٹرانسلیشن کے تحت دستیاب ہوگی۔
واٹس ایپ کی جانب سے جاری ایک تازہ ترین بیان میں بتایا گیاہے کہ اس کارآمد فیچر کی بدولت اب صارفین مختلف زبانوں کے میسجز کا ترجمہ چند سیکنڈوں میں دیکھ کر اس کے مطابق جواب دے سکیں گے۔

Leave a reply