واٹس ایپ کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،میٹا نےواٹس ایپ میں گروپ چیٹس کیلئے کارآمد فیچر کا اضافہ کردیا۔
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں مسلسل نئے فیچرز کا اضافہ کیا جارہا ہے، جس کا مقصد انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم کے استعمال کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔میٹا کی جانب سے اب واٹس ایپ میں گروپ چیٹس کیلئے ایک انتہائی کارآمد فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر سے صارفین کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ واٹس ایپ گروپ چیٹ میں کتنے افراد آن لائن ہیں۔
واٹس ایپ میں کسی گروپ چیٹ کو اوپن کیا جائے تو اس پر اوپر مختلف تفصیلات موجود ہوتی ہیں جیسے کون ٹائپنگ کر رہا ہے،مگر اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد ایکٹیویٹی سمری کو آن لائن کاؤنٹر سے بدل دیا جائے گا۔اس آن لائن کاؤنٹر سے صارف کو معلوم ہوگا کہ اس کے ساتھ کتنے افراد گروپ چیٹ میں آن لائن ہیں۔
اس تبدیلی کا مقصد گروپ چیٹس کو زیادہ کارآمد بنانا ہے، جبکہ صارفین کو یہ جاننے میں بھی مدد ملے گی کہ کسی گروپ چیٹ میں رابطے کیلئے کون سا وقت بہترین ہوسکتا ہے۔ اس آن لائن کاؤنٹر میں بس یہ ظاہر ہوگا کہ کون واٹس ایپ پر آن لائن ہے، اس سے یہ عندیہ نہیں ملے گا کہ وہ فرد چیٹس پر بات کر بھی رہا ہے یا نہیں، یعنی اس فیچر میں صارفین کی پرائیویسی سیٹنگز کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔
اگر کسی فرد نے اپنے آن لائن سٹیٹس کو ہائیڈ کیا ہوا ہے تو وہ اس آن لائن کاؤنٹر پر شو نہیں ہوگا۔یوں یہ فیچر زیادہ ایکٹیو گروپس میں زیادہ مددگار ثابت ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فیروز خان نے دوسری اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کردی
جون 13, 2024 -
سائفر کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت آج ہو گی
مارچ 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔