
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں 2025 کا پہلا اور بہترین فیچر صارفین کیلئے متعارف کروادیا گیا۔
میٹا کی دیگر ایپس انسٹا گرام اور فیس بک میں موجود اس زبردست فیچر کو اب واٹس ایپ میں بھی شامل کردیا گیا ہے۔ واٹس ایپ میں رنگا رنگ چیٹ تھیمز کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
میٹا کمپنی کے مطابق آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے چیٹ تھیمز کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ میٹا کا صارفین سے کہنا ہے کہ’آپ نے اس کا مطالبہ کیا تھا اور اسی لیے ہم چیٹ تھیمز فیچر کو متعارف کرا رہے ہیں، تاکہ آپ کی چیٹس رنگا رنگ چیٹ ببلز اور نئے وال پیپرز سے منفرد ہو جائے‘.یوں تو واٹس ایپ میں پہلے سے صارفین چیٹ بیک گراؤنڈ کا انتخاب کرسکتے ہیں جبکہ لائٹ اور کلر موڈز کا آپشن بھی دستیاب ہے مگر ٹیکسٹ ببلز کا رنگ تبدیل نہیں ہوتا تھا، مگر اب صارفین اپنے چیٹ ببلز کے رنگ تبدیل کرسکیں گے اور اس کے علاوہ پری سیٹ تھیمز کے ذریعے بیک گراؤنڈ اور ببلز دونوں کو تبدیل کرسکیں گے۔
اسی طرح صارفین کو 30 نئے وال پیپرز دستیاب ہوں گے یا اپنی فوٹو لائبریری سے بیک گراؤنڈ کے لیے تصویر کا انتخاب کرسکیں گے، آپ تمام واٹس ایپ چیٹس کے لیے ایک ہی تھیم کا انتخاب کرسکیں گے یا ہر چیٹ کے لیے الگ الگ تھیمز کو بھی منتخب کرسکیں گے۔
یہ واٹس ایپ تھیمز صرف آپ کو ہی نظر آئیں گی، دیگر افراد کو ان کا علم نہیں ہوگا کہ آپ ان کی چیٹ ونڈو کے لیے کونسی تھیم استعمال کر رہے ہیں۔
کمپنی کےمطابق یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں دنیا بھر میں صارفین کو دستیاب ہو گا۔
ایپل کے نئے آئی فون 17 کی پہلی ممکنہ جھلک سامنے آگئی
فروری 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صدارتی انتخاب کا معاملہ
مارچ 6, 2024 -
سیف علی خان کےگھر ڈکیتی،اداکارمزاحمت پرزخمی،ہسپتال منتقل
جنوری 16, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔