
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری،دنیا بھر میں مقبول ایپ میں جدید ترین فیچر کا اضافہ،واٹس ایپ نے سٹیٹس شیئرنگ کا آپشن متعارف کروادیا۔
واٹس ایپ نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے، جس کے تحت صارفین اپنے سٹیٹس اپ ڈیٹس کو دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق صارفین ایسا کرنے کے اس وقت اہل ہوں گے، جب صارف نےAllow Sharingکا آپشن فعال کیا ہوا ہوگا۔اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنے سٹیٹس اپ ڈیٹس کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ اختیار ڈیفالٹ طور پر غیر فعال ہوگا ،تاکہ صارفین کی پرائیویسی برقرار رہے۔
جب کوئی صارف کسی سٹیٹس کو دیکھے گا، جس پرAllow Sharingفعال ہے تو وہ اسے اپنے سٹیٹس میں ری پوسٹ کر سکے گا۔ واٹس ایپ نے اس فیچر کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ ری شیئرنگ کے دوران اصل صارف کے فون نمبر یا دیگر ذاتی معلومات ظاہر نہ ہوں، تاکہ صارفین کی پرائیویسی محفوظ رہے۔
واٹس ایپ کے اس جدید ترین فیچر کے ذریعے صارفین کو اپنے سٹیٹس اپ ڈیٹس کو انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی شیئر کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔