واٹس ایپ نے نیا کارآمد فیچر متعارف کروا دیا

سوشل میڈیا صارفین کیلئے خوشخبری ، واٹس ایپ نے نیا کارآمد فیچر متعارف کرا دیا ۔یہ نیافیچر گروپ چیٹس کو مزید آسان کر دے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔ جو گروپ چیٹس کے استعمال کے تجربے کو بہت بہتر بنا دے گا۔اس واٹس ایپ فیچر پر گزشتہ چند ہفتوں سے کام جاری تھا تاہم اب اسے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ گروپ چیٹ میں ممبران کو انفرادی طور پر مینشن کرنا پڑتا ہے۔ جس میں کافی وقت لگتا ہے۔ جبکہ کچھ ناموں کے مینشن نہ ہونے کا بھی امکان رہتا ہے۔ تاہم اس فیچر کے تحت صارف استعمال کر کے گروپ چیٹ میں موجود ہر فرد کو بیک وقت ٹیگ کر سکیں گے۔اس سنگل مینشن فیچر سے گروپ کے ہر ممبر کو نوٹیفکیشن موصول ہو گا۔ چاہے کسی فرد نے چیٹ کو میوٹ ہی کیوں نہ کیا ہوا ہو۔ یہ فیچر ایسے بڑے گروپس میں زیادہ کارآمد ثابت ہو گا۔ جہاں اہم اپ ڈیٹس گروپ کے تمام اراکین تک بیک وقت پہنچانا ضروری ہوتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ فیچر بڑے گروپس اور کمیونٹی چیٹس میں ہر فرد تک آپ کا پیغام پہنچانے کا عمل آسان بنا دے گا۔ اور یہ نیا فیچر گروپ ایڈمن تک محدود نہیں ہو گا۔ بلکہ کوئی بھی فرد پورے گروپ تک رسائی حاصل کرسکے گا۔واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور فیچر کی آزمائش بھی جاری ہے۔ جس میں صارفین @all مینشنز کو میوٹ کر سکیں گے۔فی الحال گروپ مینشن کا فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔ تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہو گا۔















