واٹس ایپ ویب ورژن میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف

0
4

واٹس ایپ ویب ورژن میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف، دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد افراد واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں ،مگر کئی بار صارفین کو ایک عجیب مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔
وہ کسی مخصوص ویڈیو، تصویر یا GIF فائل کو تلاش کرنا چاہتے ہیں ،مگر یاد نہیں رہتا کہ کس چیٹ میں اس میڈیا فائل کو شیئر کیا گیا۔اب واٹس ایپ کی جانب سے اس مسئلے کا حل پیش کیا جا رہا ہے۔اس مقصد کیلئے واٹس ایپ میں میڈیا مینجمنٹ ہب کو متعارف کرایا جا رہا ہے، جسے سب سے پہلے واٹس ایپ کے ویب ورژن کا حصہ بنایا جائے گا۔
ویب بیٹا انفوکی رپورٹ کے مطابق میڈیا ہب کو واٹس ایپ کے ویب ورژن کے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں تمام میڈیا فائلز بشمول ویڈیوز، تصاویر، لنکس، ڈاکومنٹس اور GIF وغیرہ کیلئے ایک میڈیا ہب پر کام کیا جا رہا ہے۔اس میڈیا ہب میں صارفین کی تمام چیٹس کی فائلز کو ایک ہی جگہ دیکھنا ممکن ہو جائے گا۔اس ہب کا اپنا ایک آئیکون بائیں جانب سیٹنگز آئیکون کے اوپر دیا جائے گا۔اس سیکشن میں جاکر صارفین اپنی تمام میڈیا فائلز میں سے مطلوبہ تصویر، ویڈیو یا دیگر کو آسانی سے تلاش کرسکیں گے۔ڈاکومنٹس اور لنکس کے ساتھ اس میڈیا ہب میں دیگر تفصیلات جیسے اسے شیئر کرنے والے کانٹیکٹ کا نام اور تاریخ بھی نظر آئے گی۔اس کے ساتھ سیکشن ملٹی سلیکٹ بٹن بھی دیا جائے گا، تاکہ صارفین بیک وقت متعدد فائلز کو فارورڈ، ڈیلیٹ یا ڈاؤن لوڈ کرسکیں۔رپورٹ کے مطابق یہ میڈیا ہب ابھی تیاری کے مرحلے سے گزر رہا ہے تو یہ واضح نہیں کہ یہ کب تک تمام واٹس ایپ صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Leave a reply