روالپنڈی کی انسداددہشت گردی کی عدالت نےواٹس ایپ پربیٹوں سےبات کرانےکی عمران خان کی درخواست مستردکردی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سےفون پربات کرانےکی درخواست پرسماعت انسداددہشت گردی کی عدالت کےجج ملک اعجازآصف نےکی۔
جیل انتظامیہ کی جانب سےدرخواست پرجواب داخل کرایاگیاجس میں کہا گیاکہ جیل مینیوکےمطابق کسی ملزم کی واٹس ایپ پررشتہ داروں سےملاقات کاقانون موجودنہیں ہے۔
جیل انتظامیہ نے جواب میں کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی مہینے میں 2 مرتبہ بیٹوں سے بات کرائی جاتی ہے۔
عدالت نے جیل انتظامیہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کی روشنی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی استدعا مسترد کر دی۔
عمران خان نے بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس پر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مخصوص نشستوں کافیصلہ پیپلزپارٹی نےعدالت میں چیلنج کردیا
جولائی 23, 2024 -
پاکستان آئی ٹی سی این ایشیا کی میزبانی کرے گا
اپریل 17, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔