واٹس ایپ پر چیٹ جی پی ٹی کا استعمال ممکن ہوگیا۔واٹس ایپ پر چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنا کس طرح ممکن ہے؟اہم معلومات منظر عام پر آ گئیں۔
چیٹ جی پی ٹی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس ایسا ٹول ہے، جو بہت تیزی سے انٹرنیٹ کی دنیا کے ہر شعبے کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔یہ اے آئی چیٹ بوٹ مائیکرو سافٹ کے بنگ سرچ انجن اور ایپل کے آئی او ایس 18 کا حصہ بن چکا ہے جبکہ اور بھی متعدد آن لائن سروسز میں اسے شامل کیا جا رہا ہے، مگر دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ یعنی واٹس ایپ میں اس کا استعمال اب تک ممکن نہیں تھا۔
تاہم اب بہت آسانی سے واٹس ایپ میں چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آئی فونز اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔اس کے لیے آپ کو 1-800-242-8478 نمبر کو اپنے واٹس ایپ کانٹیکٹس میں ایڈ کرنا ہوگا۔نمبر ایڈ نہیں کرنا چاہتے تو مطلوبہ لنک پر کلک کرکے بھی واٹس ایپ پر چیٹ جی پی ٹک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
چیٹ جی پی ٹی تک رسائی ایک اور آپشن کیو آر کوڈ کو سکین کرکے بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ایسا کرنے کے بعد صارفین اے آئی چیٹ بوٹ کو واٹس ایپ پر استعمال کرسکیں گے۔تاہم واٹس ایپ صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی میں ایڈوانسڈ وائس موڈ یا ویژول فیچرز دستیاب نہیں ہوں گے، بلکہ یہ چیٹ بوٹ آپ کے سوالات کے جوابات دینے تک محدود ہوگا۔
اچھی بات یہ ہے کہ اوپن اے آئی کی جانب سے واٹس ایپ کے لیے مختص چیٹ بوٹ کی تیاری پر بھی کام کیا جا رہا ہے جسے استعمال کرنے کے لیے اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سارہ علی خان کی فیملی کے ہمراہ دبئی میں تصاویر وائرل
اپریل 20, 2024 -
بنگلہ دیش نےبھارت سےشیخ حسینہ واجد کی حوالگی کامطالبہ کردیا
دسمبر 23, 2024 -
انسانی تاریخ کے بارے میں اہم دریافت
جون 25, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔