واٹس ایپ میں سٹیٹس اپڈیٹ نوٹیفکیشن رمائنڈر کے فیچر کی آزمائش شروع
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ،سٹیٹس اپڈیٹ نوٹیفکیشن رمائنڈر کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ۔
فیچر کے تحت صارفین کو اپنے دوستوں کی جانب سے سٹیٹس یا سٹوری اپڈیٹ کیے جانے پر نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔اس فیچر کے تحت جیسے ہی کوئی واٹس ایپ سٹیٹس یا سٹوری شیئر کرے گا تو دوسرے صارف کے پاس نوٹیفکیشن چلا جائے گا، تاہم نوٹیفکیشن کو بند بھی کیا جا سکے گا۔ فیچر کے تحت صارف کے پاس سیٹنگ میں جاکر سٹیٹس یا سٹوری رمائنڈر نوٹیفکیشنز کو بند کرنے کا آپشن بھی ہوگا۔اس کے علاوہ صارفین کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ سیٹنگ میں تمام کی بجائے محدود صارفین کے سٹیٹس یا سٹوری اپڈیٹ کے نوٹیفکیشن کو بھی آن کریں۔
سٹوری یا سٹیٹس اپڈیٹس رمائنڈر نوٹیفکیشن کی آزمائش تک محدود اینڈرائیڈ صارفین کو رسائی دی گئی ہے، تاہم نئے فیچر کو کب تک متعارف کرایا جائے گا، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔نوٹیفکیشن رمائنڈر فیچر بالکل ایسے ہی کام کرے گا جیسے ابھی واٹس ایپ سٹوری یا سٹیٹس کو لائیک کرنے کا نوٹیفکیشن فیچر کام کرتا ہے۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔