عالمی سطح پر مقبول انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن نے اپنے صارفین کی آسانی کیلئے وائس میسج ویو ونس کا فیچر متعارف کروانے کے بعد اب صرف ایک بار سنا جانیوالا وائس نوٹ کا فیچر بھی متعارف کروا دیا۔
ویو ونس فیچر کے ذریعے پیغام وصول کرنیوالے صارف کے ایک بار کھولنے کے بعد پیغام چیٹ سے غائب ہو جاتا ہے، واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اس فیچر کو صارف کی پرائیویسی میں بہتری کے طور پر متعارف کروایا گیا، تاہم یہ فیچر صرف تصاویر اور ویڈیوز تک محدود نہیں رہا، گزشتہ برس اس فیچر کو وائس نوٹ میں بھی شامل کیا گیا۔
اس فیچر سے قبل کسی بھی صارف کو بھیجا گیا وائس نوٹ عام طور پر وائس نوٹ چیٹ میں ہی موجود رہتا تھا، جسے پیغام وصول کرنے والا کسی بھی وقت دوبارہ سُن سکتا تھا، تاہم اب ایسا نہیں ہو گا۔ نئے فیچر کے ذریعے صارف میسج کی طرح وائس نوٹ کو بھی بھیجے گئے صارف کو صرف ایک بار سننے کا موقع دے سکتا ہے ۔
اس کیلئے آپ کو گروپ چیٹ اوپن کرکےمائیکروفون آپشن کو ٹیپ کرنے کے بعدریکارڈنگ کو لاک کرنے کیلئے سویپ اپ کرناہو گا۔اس کے بعد ویو ونس آئیکن پر ٹیپ کریں، جب یہ آئیکن گرین ہوجائے تو آپ کا پیغام ویو ونس فیچر کیساتھ تیار ہے، سینڈ کرنے کیلئے ٹیپ کردیں۔ اب آپ کاواٹس ایپ پر بھیجا جانیوالا وائس نوٹ صرف ایک بار سنا جا سکے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈالرکی قیمت میں اضافہ
جولائی 18, 2024 -
جنہوں نےیہ حملہ کیا،اُن کاعبرتناک انجام ہوگا،محسن نقوی
اگست 23, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔