واٹس ایپ پر فیس بک اور انسٹاگرام کے فیچر کی آزمائش

0
1

واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر، واٹس ایپ پر فیس بک اور انسٹاگرام کے فیچر کی آزمائش، انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر فیس بک اور انسٹاگرام کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔ جس کے تحت صارفین آسانی سے پروفائل پکچر تبدیل کر سکیں گے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق میسیجنگ ایپلی کیشن پر پروفائل تصویر کے نئے فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دے دی گئی ہے۔نئے فیچر کے تحت صارفین کو آپشن فراہم کیا جائے گا کہ اگر وہ چاہیں تو اپنی نئی پروفائل پکچر فیس بک یا انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی براؤز کر سکتے ہیں۔
فیچر کے تحت صارفین کو اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ پہلے میٹا اکاؤنٹ سینٹر میں شامل کرنا پڑے گا، اکاؤنٹ یکجا ہونے کے بعد صارف آسانی سے فیس بک یا انسٹاگرام پروفائل پکچر کو واٹس ایپ پر بھی لگا سکے گا۔

Leave a reply