
واٹس ایپ پر پوسٹر کی طرح متعدد تصاویر شیئر کرنے کا فیچر متعارف،دنیا بھر میں مقبول انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن پر ایک ساتھ پوسٹر کی طرح متعدد تصاویر کو شیئر کرنے کا فیچر پیش کر دیا گیا۔
واٹس ایپ پر متعدد تصاویر کو ایک ہی تصویر میں سٹیکرز کی طرح شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش فروری 2025 میں شروع کی گئی تھی، تاہم کئی ماہ تک آزمائش کے بعد اب اس فیچر کو تمام صارفین کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ اب صارفین ایک ہی تصویر میں متعدد تصاویر شیئر کر سکیں گے۔
فیچر کے تحت جیسے ہی صارفین سٹیٹس یا سٹوری میں اپنی تصاویر شیئر کرنا چاہیں گے تو انہیں متعدد آپشن نظر آتے ہیں۔صارفین کو سٹیٹس شیئر کرنے کے بعد میوزک، ٹیکسٹ اور ویڈیو سمیت لے آؤٹ کا آپشن فراہم کیا جاتا ہے۔صارفین ایک ہی تصویر میں متعدد تصاویر کو شیئر کرنے کیلئے لے آؤٹ کے آپشن کو کلک کریں گے، جس کے بعد وہ متعدد تصاویر کو ایک ہی تصویر میں شیئر کر سکیں گے، واٹس ایپ کے مطابق ایک لے آؤٹ میں بیک وقت صارفین 6 تصاویر کو شیئر کر سکیں گے۔
صارفین کے پاس یہ اختیار بھی ہے کہ اگر وہ ایک ہی تصویر کو تمام تصاویر میں رکھنا چاہیں تو بھی ان کی تصاویر شیئر ہوجائیں گی۔ فیچر کے تحت تصاویر لے آؤٹ میں جانے کے بعد سٹوری میں چھوٹی نظر آئیں گی اور وہ ایک فریم کی طرح دکھائی دیں گی۔
ابھی فوری طور پراس فیچر کے تحت صرف ایک ہی تصویر میں 6 تصاویر تک کو شیئر کیا جا سکے گا، تاہم امکان ہے کہ مستقبل میں اس میں تصاویر کی حد مزید بڑھائی جائے گی۔
آئی فون 18 سیریز کا ڈیزائن کیسا ہوگا؟اور کب لانچ ہوگا؟
فروری 14, 2026صارفین کی مشکل آسان:واٹس ایپ ویب پر نئے فیچر متعارف
فروری 13, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈینگی کےوارجاری:مزید128کیسزرپورٹ
اکتوبر 15, 2024 -
اینٹی کرپشن سندھ میں قانونی اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم
اپریل 3, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














