واٹس ایپ کامیموری فُل ہونے کے مسئلے کے حل کیلئےنیا فیچر متعارف
واٹس ایپ کا میموری فُل ہونے کے مسئلے کے حل کیلئےنیا فیچر متعارف،دنیا کے 180 ممالک میں تقریباً 2 ارب سے زائد صارفین کی جانب سے کامیابی سے استعمال کی جانیوالی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
جو اپنے صارف کو یہ بتائے گا کہ کون سی چیٹ پر زیادہ میموری خرچ ہورہی ہے، کیونکہ بہت سے صارفین واٹس ایپ کی میموری فُل ہونے پر تشویش یا پریشانی میں مبتلا ہوجاتے ہیں، لیکن اب واٹس ایپ نے ان کی یہ مشکل آسان کردی ہے۔
میٹا کی ملکیت واٹس ایپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین کی بڑی تعداد ایپلی کیشن کی چھپی ہوئی ہیکس سے ناواقف ہوتے ہیں، جن کو جاننا ضروری ہوتا ہے، اس کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ جان سکیں کہ آپ نے کس سے سب سے زیادہ بات چیت کی ہے، لہٰذاواٹس کا نیا فیچر یہ بتانے میں معاون اور مددگار ہو گا کہ صارف نے سب سے زیادہ پیغامات کا تبادلہ کیا ہے اور کون سی چیٹ اس کے فون کی زیادہ جگہ استعمال کر رہی ہے۔
واٹس ایپ کو ابتدائی طور پر ایک ایس ایم ایس متبادل کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا، تاکہ صارفین سم کارڈ کے بغیر بھی پیغامات بھیج سکیں، تاہم وقت کے ساتھ یہ ایپلی کیشن ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات اور آڈیو ویڈیو کالز کے علاو ہ ایک طاقتور سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن چکی ہے۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔