پاکستان ٹوڈے: صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں تبدیلیاں، نیا لے آؤٹ کیسا ہوگا؟
تفصیلات کے مطابق مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی آسانی کیلئے اپ ڈیٹ ڈیزائن متعارف کرنے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر کمپنی کی جانب سے جاری بیان اور ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کا لے آؤٹ اگرچہ نیا ہوگا، لیکن ایپ صارفین کے استعمال کیلئے اب بھی آسان ہی رہے گی۔
ماہرین کے مطابق واٹس ایپ کا نیا لے آؤٹ اور آئیکنز صارفین کو تیزی سے مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں مدد دیں گے، اینڈرائیڈ صارفین نئے نیوی گیشن بار کے ذریعے اپنے کونٹیکٹ جلد تلاش کرسکیں گے، تاہم اینڈرائیڈ یا آئی فون صارفین کیلئے ایپ کا استعمال اب بھی ایک آسان تجربہ ہوگا۔
صارفین کی واٹس ایپ سے وابستگی بڑھانے کیلئے کمپنی نے اینی میشن کے ساتھ اضافی السٹریشن بھی شامل کردی ہیں۔ میٹا کا کہنا ہے کہ کمپنی واٹس ایپ کے نئے لے آؤٹ کیلئے روایتی سبز رنگ کو الوداع کہتے ہوئے ایک چمکتے ہوئے سبز رنگ کو شامل کررہی ہے، اس نئے شیڈ کے انتخاب سے قبل کمپنی نے 35 سے زیادہ رنگوں پر غورکیا، ڈارک موڈ ترجیح دینے والے صارفین کیلئے کمپنی نے گہرا ڈارک موڈ متعارف کرایا ہے۔
نئے لے آؤٹ میں آئی فون صارفین تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے وقت شامل کیے گئے نئے expandable tray کے ذریعے فیچرز کو واضح طور پر دیکھ سکیں گے۔ صارفین اب اپنی گفتگو کو فلٹرز کے ذریعے بہتر طریقے سے منظم کر سکیں گے، جس سے نہ پڑھی جانیوالی گروپ چیٹس کی نگرانی کرنا آسان ہو جائےگا۔واٹس ایپ نے نئی تبدیلیوں کے آغاز کیلئے فی الحال کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ، تاہم امید ہے کہ یہ تبدیلیاں جلد ہی شروع کر دی جائیں گی۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سابق صدرعارف علوی نےڈینٹل پریکٹس شروع کردی
جولائی 10, 2024 -
سعودی عرب میں مکس مارشل آرٹس کے مقابلے عروج پر
فروری 26, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔