واٹس ایپ کا میسجز کے حوالے سے اہم تبدیلی کرنے کا اعلان

0
42

واٹس ایپ کے صارفین کیلئے اہم خبر،واٹس ایپ نے میسجز کے حوالے سے اہم تبدیلی کرنے کا اعلان کردیا۔میٹا کے زیر ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے سپام میسجز کو روکنے کیلئے اہم اعلان کر دیا۔
واٹس ایپ کے مطابق انفرادی صارفین اور کاروباری اداروں کی جانب سے کیے جانیوالے براڈ کاسٹ میسجز کی تعداد کو محدود کیا جارہا ہے، تاکہ ایپ میں سپام پیغامات کی روک تھام کی جاسکے۔آئندہ چند ہفتوں کے دوران کمپنی کی جانب سے انفرادی صارفین کیلئے براڈ کاسٹ میسجز کی تعداد کو محدود کرنے کی آزمائش کی جائے گی۔
واٹس ایپ کی جانب سے ایسے براڈ کاسٹ میسجز کی ماہانہ تعداد کا تعین کیا جائے گا۔مثال کے طور پر میٹا کی جانب سے ہر ماہ 30 براڈ کاسٹ میسجز کی اجازت دی جائے گی۔
میٹا کے مطابق صارفین اگر مزید میسجز بہت زیادہ افراد کو بھیجنا چاہتے ہیں تو وہ سٹیٹس اپ ڈیٹس یا چینلز کو استعمال کرسکتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے اسی طرح کے اقدامات بزنس اکاؤنٹس کیلئے بھی کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ابھی واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس لامحدود تعداد میں براڈ کاسٹ میسجز مفت بھیج سکتے ہیں ،مگر کمپنی کی جانب سے مستقبل میں چند اضافی ٹولز کے ساتھ پیڈ ورژن متعارف کرایا جاسکتا ہے۔آنیوالے مہینوں میں میٹا کی جانب سے پراڈکٹس اپ ڈیٹس کیلئے نئے کسٹمائز براڈ کاسٹ میسجز کی آزمائش کی جائے گی، جبکہ بزنس اکاؤنٹس استعمال کرنے والے صارفین میسجز کو شیڈول بھی کرسکیں گے۔
آزمائشی دورانیے کے دوران کاروباری ادارے 250 میسجز مفت سینڈ کرسکیں گے اور اس کے بعد انہیں اضافی میسجز کیلئے فیس ادا کرنا ہوگی۔گزشتہ چند برسوں کے دوران واٹس ایپ بزنس ایپ میٹا کیلئے ایک اثاثہ بن چکی اوراس کی آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ براڈ کاسٹ میسجز میں تبدیلیوں کے ساتھ کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ بزنس ایپ کیلئے لوگو کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply