
واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر،واٹس ایپ نے گروپس کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا۔
سیفٹی اوور ویو نامی فیچر کے ذریعے صارفین کو نامعلوم افراد کی جانب سے مشتبہ گروپس میں ایڈ کیے جانے کے حوالے سے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔جب آپ کو کسی ایسے فرد کی جانب سے واٹس ایپ گروپ میں ایڈ کیا جائے گا، جو آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ہوگا، تو کمپنی کی جانب سے گروپ کی تفصیلات کے ساتھ سیفٹی ٹپس فراہم کی جائیں گی، تاکہ ممکنہ فراڈ سے تحفظ مل سکے۔
میٹا کے مطابق یہ فیچر بنیادی طور پر اسی وقت متحرک ہوگا ،جب کسی نامعلوم فرد کی جانب سے صارف کو کسی گروپ میں ایڈ کیا جائے گا۔ایسا ہونے پر گروپ کی تفصیلات میں بتایا جائے گا کہ آپ کو کس فرد نے ایڈ کیا ہے، گروپ کے اراکین کی تعداد کتنی ہے، اسے کس نے اور کب بنایا۔
اس طرح صارف کو گروپ کے مستند ہونے کا تجزیہ کرنے میں مدد ملے گی۔ان تفصیلات کی بنیاد پر صارف گروپ میں رہنے یا اس سے نکلنے کا انتخاب کرسکے گا۔صارف گروپ کی چیٹس کو بھی دیکھ سکے گا اور اسے کچھ مشتبہ محسوس ہوا تو وہ فوری طور پر گروپ کو چھوڑ سکے گا۔جب تک صارف کی جانب سے گروپ میں رہنے کا فیصلہ نہیں کیا جاتا، اس گروپ کے تمام نوٹیفکیشنز بھی میوٹ رہیں گے۔یہ نیا فیچر واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو ممکنہ فراڈ سے بچانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں تاریخی اضافہ
اگست 7, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔