واہگہ بارڈرمستقبل میں بھی پاکستانیوں کیلئےکھلارہےگا،پاکستان

0
4

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نےکہاہےکہ واہگہ بارڈرمستقبل میں بھی پاکستانی شہریوں کیلئے کھلا رہے گا۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کاکہناتھاکہ بھارت میں پھنسےتمام پاکستانیوں کےاستقبال کیلئے تیار ہیں،واہگہ اٹاری بارڈرکراس کرنےکی آخری تاریخ 30اپریل تھی،واہگہ بارڈرمستقبل میں بھی پاکستانی شہریوں کیلئےکھلارہےگا۔کچھ پاکستانی شہری اٹاری میں پھنسےہوئےہیں۔
شفقت علی خان کامزیدکہناتھاکہ بھارت پاکستانیوں کوسرحدپارکرنےکی اجازت دےتوان کےاستقبال کیلئے تیارہیں،ویزےمنسوخ کرنےکابھارتی فیصلہ سنگین انسانی چیلنجز پید اکر رہا ہے،مریضوں کواپناعلاج مکمل کیےبغیرپاکستان واپس آناپڑا،بچوں کی والدین سے جدا ہونے کی  اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

Leave a reply