ورلڈبائیسکل ڈے: شہر قائد کراچی میں سائیکل ریلی کا انعقاد

0
61

پاکستان ٹوڈے: پاکستان سمیت دنیا بھر میںماحولیات کے تحفظ کا شعور بیدار کرنے کیلئے آج بائیسکل چلانے کا عالمی دن منا یا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نےماحولیاتی آلودگی میں کمی اور صحت مند ذرائع آمد ورفت کے فروغ کی ترویج کیلئے 2018 میں 3 جون کو ورلڈ بائیسکل ڈےکے طور پر منانے کا اعلان کیا ، جس کے بعد سے یہ دن ہر سال دنیا بھر میں منایا جا تا ہے۔

یہ ایک ایسا دن ہے جب عالمی، ملکی اور مقامی سطح پر تقریبات میں سائیکلنگ کلچرکی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ آج سائیکلوں کا عالمی دن منانے کا سلسلہ شروع ہونے کے 6سال بعددنیا بھر میں سائیکلنگ بتدریج مقبول ہو رہی ہے۔

گزشتہ روز شہر قائد میں عالمی یومِ سائیکلنگ اور ماحولیات کی مناسبت سے کراچی کے سائیکلسٹ نے گارڈن سےمزار قائد تک سائیکل ریلی نکالی اور خداداد کالونی کے چائنہ پارک سے کچرا چن کر صفائی بھی کی۔ اس سائیکل ریلی میںنوجوانوں کیساتھ خواتین، بچوں اور بوڑھوں نے بھی بھر پور شرکت کی۔اس سائیکل ریلی کےشرکا کا کہنا تھا۔

کہ ہم ماحول کو صاف رکھ کر آلودگی میں کمی کر سکتے ہیں۔شرکا کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ درخت زیادہ سے زیادہ لگائیں اور ارد گرد کچرا نظر آئے تو اٹھا کر کوڑے دان میں پھینک دیں۔

Leave a reply