وزارت مذہبی امورکی قسطوں میں حج اخراجات کی پالیسی کامیاب ہوگئی،گزشتہ سال کی نسبت حج درخواستوں میں ریکارڈاضافہ ہوگیا۔
دستاویزات کےمطابق حج درخواستیں موصول ہونےکےپہلےدودنوں میں مجموعی طور پر 4774 درخواستیں موصول ہوئیں۔ جبکہ گزشتہ سال پہلے دو دنوں میں 1300 جبکہ ابتدائی دس دنوں میں 13 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ ریگولر سرکاری حج اسکیم کے تحت 4734 درخواستیں جمع ہوئیں۔ بینکوں کو اسپانسر شپ اسیکم کے تحت 40 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔
دستاویز کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت درخواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے جمع کئے جارہے ہیں۔ قرعہ اندازی میں نام آنے پر 4 لاکھ، باقی رقم 10 فروری تک جمع کرانا ہوگی۔ سرکاری اسکیم کیلئے حج درخواستیں 3 دسمبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
کوٹے سے زیادہ درخواستیں آنے پر ریگولر اسکیم کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہوگی۔ سرکاری کوٹے کی اسپانسر شپ اسکیم پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ہے۔ اسپانسر شپ اسکیم کے لئے تمام رقم یکمشت ڈالروں میں جمع کرانا لازم ہے۔
گزشتہ برس حج درخواستیں کم آنے کے باعث درخواستیں جمع کروانے کے لیے دس روز کی توسیع بھی دی گئی تھی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ
اکتوبر 22, 2024 -
فخرپاکستان ارشدندیم پرانعامات کی برسات کاسلسلہ جاری
اگست 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔