وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری گاڑی حادثےمیں زخمی

0
36

لاہورکینال روڈپروزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری گاڑی حادثےمیں زخمی ہوگئیں۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پنجاب یونیورسٹی میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں کہ ان کی گاڑی کوراستےمیں حادثہ پیش آگیا۔جس سےاُن کے گھٹنے پر چوٹ آئی ۔
رپورٹس کے مطابق عظمیٰ بخاری کار حادثےمیں محفوظ رہیں البتہ انہیں گھٹنے پر چوٹ آئی ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی گاڑی کومال روڈسےبراستہ کینال روڈپنجاب یونیورسٹی جاتےہوئےحادثہ پیش آیا۔

Leave a reply