وزیراعظم شہبازشریف اورچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پرآگئی۔
وزیراعظم شہبازشریف اورچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی ملاقات گزشتہ رات کواسلام آباد میں ہوئی تھی۔جس میں اہم فیصلےبھی کئے گئے۔
ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی کےپنجاب حکومت بارےخدشات پروزیراعظم شہبازشریف نےبڑافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعظم شہبازشریف نےہدایت کی کہ پنجاب کے معاملے پر دونوں جماعتوں کے وفد کی فوری میٹنگز ہونی چاہئے ۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کوآرڈیشن کمیٹیوں کا اجلاس اتوار کو گورنر ہاؤس لاہور میں ہو گا۔لاہور میں ہونے والے اجلاس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات حل کیے جائیں گے ،وزیراعظم شہبازشریف نےنائب وزیراعظم اسحاق ڈارکو ٹاسک دےدیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نےاہم قانون سازی سےمتعلق چیئرمین پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا۔ قانون سازی کو انتہائی خفیہ رکھنے پر اتفاق ہوا۔قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو بلانے پر بھی اتفاق ،حکومتی ارکان کو اس سیشن میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایات کی جائیں گی۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔