وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سیلاب متاثرہ علاقوں کےدورےپرروانہ

وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسیلاب سےمتاثرہ علاقوں کےفضائی دورےپرروانہ ہوگئے۔
سیلاب متاثرہ علاقوں کےفضائی دورےکےدوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکومتاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نوازشاہدرہ میں دریائےراوی کادورہ کریں گے،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سیلابی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے نارووال بھی جائیں گے،دونوں رہنماسیلاب متاثرین سکھوں سےاظہاریکجہتی کیلئےکرتارپورکادورہ بھی کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےسیلاب زدہ علاقوں کےفضائی دورےکےدوران اہم ہدایت جاری کیں۔
وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نوازکوڈی سی آفس نارووال میں این ڈی ایم اےاورپی ڈی ایم اے کی طرف سےبریفنگ دی جائیگی۔
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف سیلاب متاثرہ علاقوں کےدورےکے لئے لاہورپہنچےجہاں پروزیراعلیٰ مریم نوازنےاُن کاخیرمقدم کیا۔















