
اسلام آباد: میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کو منانے میں تاحال ناکام ہوگئی، پیپلزپارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اورآئندہ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بلیک میل نہیں کررہے ،مہذب انداز میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، ہمیں وفاقی بجٹ پر تحفظات ہیں۔
دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی، میٹنگ میں بجٹ اور پنجاب حکومت سمیت تمام حکومتی معاملات پر بات ہوئی ہے اور دو کمیٹیاں ترتیب دی ہیں، کل کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا، معاملات کو افہام تفہیم سے طے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے صرف وزارتیں نہیں لیں لیکن تمام حکومتی معاملات میں شامل ہے۔
کے پی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا۔ کہ بجلی چوری اور بلوں کی کم ادائیگی پر لوڈشیڈنگ ہوتی رہتی ہے لیکن کے پی میں دوسری مرتبہ گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کیا گیا۔ جو بالکل قابل قبول نہیں ہے، گرڈ اسٹیشن پر قبضہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے، پہلی بارجب گرڈ پر قبضہ ہوا تو وزیرداخلہ اور وزیر توانائی نے کوئی قانونی ایکشن نہیں لیا، یہ واقعہ دوسری مرتبہ ہوا ہے، ریاست کی رٹ کو ہر قیمت پر قائم رہنا چاہیے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
توشہ خانہ ٹوکیس:عدالت نےبشریٰ بی بی کی ضمانت منظورکرلی
اکتوبر 23, 2024 -
لاہور:شدیددھند،موٹرویزبند،فضا ئی آپریشن متاثر
نومبر 12, 2024 -
سوشل میڈیا صارفین کی بے چینی ختم..ایکس کی سروس بحال
فروری 19, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔