وزیراعظم سےامریکی وفدکی ملاقات:دوطرفہ تعلقات کومضبوط بنانےکی خواہش

0
16

وزیراعظم سےامریکی محکمہ خارجہ کےسینئرعہدیدارایرک مئیر کی وفدکےہمراہ ملاقات ،شہبازشریف نےدوطرفہ تعلقات کومضبوط بنانےاورصدرٹرمپ کےساتھ ملکرکام کرنےکی خواہش کااظہارکیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےامریکی وفدکی منرلزانویسٹمنٹ فورم میں شرکت کا خیرمقدم کیا۔وزیراعظم نےعلاقائی امن وسلامتی کےحوالےسےدونوں ممالک کےتعلقات کی اہمیت کواجاگرکیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان کےمعدنیات کےشعبےمیں وسیع استعدادموجودہے،امریکی کمپنیوں کومعدنی شعبےمیں سرمایہ کاری کےمواقع سےمستفیدہوناچاہیے۔
وزیراعظم نےدوطرفہ تعلقات کومضبوط بنانےاورصدرٹرمپ کےساتھ ملکرکام کرنےکی خواہش کا اظہار کیاشہبازشریف نےانسداددہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےکی اہمیت پرزوردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کےسینئرعہدیدارایرک مئیرنےپاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کےکامیاب انعقادپروزیراعظم شہبازشریف کومبارکباددی۔
ایرک مئیرنےپاکستان کےمعدنیات کےشعبےکی وسیع استعدادکااعتراف کیااورپاکستان کےمعدنی شعبےمیں سرمایہ کاری میں دلچسپی سےآگاہ کیا۔

Leave a reply