وزیراعظم سےبلاول بھٹوکی ملاقات:خطےکی کشیدہ صورتحال پرتبادلہ خیال

0
4

وزیراعظم شہبازشریف سےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےملاقات کی ،دونوں رہنماؤں نےخطےکی کشیدہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے معاملات پر وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کیے گئے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے ایران،امریکا کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے سفارتی کردار پربلاول بھٹوزرداری کو اعتماد میں لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اوروزیراعلیٰ بلوچستان سردارسرفرازبگٹی بھی شریک تھے، جنہوں نے صوبوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ وزیراعظم کے ہمراہ دیگر حکومتی وزراء بھی شریک تھے۔

Leave a reply